Jan ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۷ Asia/Tehran
  • فرانس کے صدر نے اپنے دورے کا آغاز چندی گڑہ سے کیا ہے۔
    فرانس کے صدر نے اپنے دورے کا آغاز چندی گڑہ سے کیا ہے۔

فرانسوا اولینڈ نے کہا ہے کہ ہندوستان کو پٹھان کوٹ حملے کے سلسلے میں پاکستان سے کارروائی کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے اور فرانس اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

فرانس کے صدر نے کہ جو ہندوستان کے دورے پر ہیں، اپنے دورے کا آغاز چندی گڑہ سے کیا ہے جہاں وزیراعظم نریندر مودی نے ان سے ملاقات کی- فرانس کے صدر نے کہا کہ فرانس اور ہندوستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں-

فرانسوا اولینڈ نے اقتصادی و تجارتی معاہدوں کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ سمجھوتے سے نو رافال لڑاکا طیارے ہندوستان کو بیچنے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو جائیں گی- فرانس کے صدر نے اتوار کو کہا کہ تقریبا ساٹھ ہزار کروڑ روپیے کا رافال لڑاکا طیاروں کا سودا اپنی صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ آئندہ چالیس برسوں تک کے لئے دو طرفہ اقتصادی اور ٹیکنالوجی تعاون کا راستہ ہموار کر دے گا-

انھوں نے یہ بھی کہا کہ فرانس ہندوستان میں سالانہ ایک ارب ڈالر کے حساب سے فوری سرمایہ کاری شروع کرے گا جسے بعد میں بڑھایا جائے گا- نئی دہلی اور پیرس نے ہندوستان میں ہیلی کاپٹروں کی تعمیر سمیت سولہ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں- فرانس کے صدر اس سال ہندوستان میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے مہمان خصوصی ہیں-

ٹیگس