Feb ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: عبداللہ عبداللہ کی نریندر مودی سے ملاقات

افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ہندوستانی میڈیا کےمطابق ایوان وزیراعظم میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ افغان چیف ایگزیکٹو کے دورہ ہندوستان کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور ویزہ کی شرائط میں نرمی پیدا کرنے کے علاوہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

افغانستان اور ہندوستان اب تک تعاون کی متعدد یادداشتوں اور سمجھوتوں پر دستخط کر چکے ہیں۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اپنے ملک کے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کے روز پانچ روزہ دورے پر نئی دہلی پہنچے ۔ عبداللہ عبداللہ اپنے دورے کے موقع پر ہندوستان کے شہر جے پور بھی جائیں گے جہاں وہ ایک سیکورٹی کانفرس سے خطاب کریں گے۔

ٹیگس