پاکستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق ہندوستان کی دھمکی
Mar ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اگر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت نہیں کی تو اس کا یہ اقدام بلا جواز ہو گا اور اس سلسلے میں قانونی راستہ اپنایا جائے گا۔
ہندوستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے سیکورٹی کے تمام ممکنہ انتظامات اور اقدامات کئے گئے ہیں اور پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو چاہئے کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کرے۔
اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا تھا کہ حکومتی سطح پر سیکورٹی کی ضمانت نہیں ملی تو پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ہندوستان جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں یہ الزام بھی لگایا کہ ہندوستان، پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا، اور مختلف بہانے اس کے شواہد ہیں۔