ہندوستان: دو مسلمانوں کو قتل کر دیا گیا
ہندوستان کی مشرقی ریاست جھارکھنڈ میں مویشی کا کاروبار کرنے والے دو مسلمانوں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر کے ان کی لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا گیاہے -
ہندوستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے لاتیہار ضلع کے ایک گاؤں میں نامعلوم افراد نے مظلوم انصاری اور پندرہ سالہ امتیاز خان کو سفاکانہ طریقے سے قتل کر کے ان کی لاشوں کو درخت پر لٹکا دیا ہے -
لاتیہار ضلع کے بالوماتھ تھانے کے ایک گاؤں کے قریب جنگل کے درختوں کی شاخوں پر یہ لاشیں لٹکی ہوئی ملی ہیں -
اس واردات کے بعد مقتولین کے اہل خانہ اور مقامی باشندوں نے شدید احتجاج کیا -
جس کے دوران پولیس کو لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کرنی پڑی -
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں -
ایک مقامی ممبر اسمبلی پرکاش رام کا کہنا ہے کہ یہ کام کسی سخت گیر ہندو تنظیم کے کارکنوں کا ہوسکتاہے۔