سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط
Apr ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
-
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہفتے کے روز ریاض پہنچے۔
ہندوستان اور سعودی عرب نے مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز ریاض میں ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں پانچ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔
اس رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہوں کی مالی مدد کو روکنا اور کالے دھن کو سفید کرنے کا مقابلہ کرنا سعودی عرب اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے اہم ترین معاہدوں میں شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری، برآمدات کے لیے سہولیات اور افرادی قوت کی فراہمی کے بارے میں بھی معاہدے کیے ہیں۔
ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہفتے کے روز ریاض پہنچے۔ واضح رہے کہ اس وقت تقریبا تیس لاکھ ہندوستانی سعودی عرب میں مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔