Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی جانب سے آئی آر این ایس کا کامیاب تجربہ

ہندوستان نے آئی آراین ایس -1جی کا کامیاب تجربہ کیا ہے

خبررساں ایجنسی یواین ائی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے گھریلو یا مقامی سیٹلائٹ شپنگ سسٹم آئی آراین ایس ایس کے پہلے مرحلے کےلئے ضروری سات مصنوعی سیاروں کی سیریز کےساتویں اور آخری سیٹلائٹ آئی آراین ایس -1جی کو جمعرات کے روز شری ہری کوٹا کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا - اس کامیاب تجربے کےبعد ہندوستان نے اپنے گھریلویا مقامی سطح کا جی پی ایس بنانے کی منزل حاصل کرلی -

ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو کے صدر ایس کرن کمارنے کہا کہ آئی آر این ایس -1جی کا تجربہ بہت ہی کامیاب رہا ہے اور پی ایس ایل وی نے ایک بارپھر اپنی صلاحیت کو ثابت کیاہے -

ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے آئی آر این ایس -1جی کی کامیاب لانچنگ پر اسرو کے سائنسدانوں کومبارکبادپیش کی ہے -

ٹیگس