ہندوستان کے مسلمان داعش کو ملک میں پیر جمانے نہیں دیں گے: راج ناتھ سنگھ
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستان کے مسلمان ملک میں داعش کو پیرجمانے کی اجازت نہیں دیں گے
ہندوستان کے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک میں داعش کے پیرجمانے کے اندیشوں کو مستردکرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مسلم سماج میں ہندوستانی روایت اوراقدار اس قدر رچی بسی ہوئی ہیں کہ ہندوستان کا مسلمان داعش کو پیرجمانے کی اجازت نہیں دے سکتا-
انہوں نے راجیہ سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہاکہ ہندوستان میں داعش کے تعلق سے کسی قسم کی کوئی تشویشں نہیں ہے - انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس دہشت گرد گروہ کے پیرملک میں جم نہیں پائیں گے-
راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے مسلمانوں میں ہندوستانی روایت اور اقدار اس حدتک رچی بسی ہوئی ہیں کہ وہ داعش کو پیرجمانے کی اجازت ہی نہیں دیں گے -