Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۵۰ Asia/Tehran
  • ممبئی میں آتشزدگی کا حادثہ متعدد ہلاکتیں

ممبئی میں ایک میڈیکل اسٹور میں آگ لگنے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔

ممبئی پولیس کے ترجمان اشوک دودھے نے بتایا کہ آگ جمعرات کو اندھیری کے علاقے میں ایک میڈیکل اسٹور میں لگی- پولیس کا کہنا ہے کہ آگ جمعرات کی صبح لگی جب لوگ عمارت کی پہلی منزل پر سو رہے تھے اور آگ بھڑک اٹھنے کے بعد سبھی لوگ آگ میں گھر گئے-

ممبئی پولیس، واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جبکہ اس بارے میں متضاد خبریں مل رہی ہیں کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ کیسے پیش آیا-

ہندوستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آگ ایک گیس سیلنڈر پھٹنے سے لگی جبکہ دوسری اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا-

ممبئی میں اونچی عمارتوں اور کھانے کے ہوٹلوں میں اس قسم کے حادثات اکثر و بیشتر پیش آتے رہتے ہیں-

ٹیگس