ہندوستان کی جانب سے بنگلہ دیش میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت
ہندوستان کے وزیراعظم نے بنگلہ دیش میں یرغمال بنائے جانے کے خونی واقعے کی مذمت کی ہے۔
نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی بنگلہ دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مارے جانے والے یرغمالیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ملک اس بحران میں بنگلہ دیش کی حکومت اورعوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی آرزو کی۔
قابل ذکر ہے کہ جمعے کی شب نو مسلح افراد نے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں واقع ایک رسٹورنٹ پر حملہ کر کے چالیس افراد کو یرغمال بنا لیا تھا۔
بنگلہ دیش کی پولیس نے ہفتے کی صبح کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک اور تیرہ یرغمالیوں کو آزاد کرا لیا۔
اس سے قبل حملہ آوروں نے بیس غیر ملکی یرغمالیوں کو قتل کر دیا تھا۔