سعودی عرب میں بھوک سے تڑپتے ہندوستانی
سعودی عرب میں ہزاروں ہندوستانی پیسوں کی کمی کے باعث، بھوک مری کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق، اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے کے بعد دس ہزار سے زیادہ ہندوستانی شہری پیسوں کی کمی کے باعث سعودی عرب میں بھوک مری کا شکار ہیں- ایک شخص نے ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج کو ٹوئیٹ کرکے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں تقریبا آٹھ سوہندوستانی بھوکے ہیں- اس شخص نے ہندوستانی وزیرخارجہ سے مدد کی اپیل کی ہے-
ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور کویت میں ہندوستانی شہریوں کو اپنے کام اور تنخواہوں سے متعلق کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے اور سعودی عرب میں یہ صورت حال زیادہ خراب ہے- درایں اثنا ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے سعودی عرب میں موجود تیس لاکھ ہندوستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ملک میں مشکلات میں پھنسے ہوئے اپنے بھائی بہنوں کی مدد کے لئے آگے آئیں- ہندوستانی وزیر خارجہ نے سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ان کے لئے کھانے کا انتظام کریں۔