Dec ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • بابری مسجد کی شہادت کو چوبیس سال بیت گئے

چھ دسمبر کو ہندوستان میں بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسیویں برسی منائی گئی-

موصولہ  رپورٹوں کےمطابق بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسویں برسی کی مناسبت سے آج احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے-

 ناگپورمیں جاری مہاراشٹر اسمبلی کے موسم سرما کے اجلاس  میں بابری مسجد کی شہادت کی چوبیسویں برسی کے موقع پر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے اراکین نے بابری مسجد کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کرتے ہوئے عمارت کے احاطے میں دھرنا دیا اور اپنے ہاتھوں پر سیاہ پٹی باندھی - چوبیس  سال پہلے چھ دسمبر انیس بانوے کو ہندوستان کے شہر ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کے بعد ہندوستان کی ریاست گجرات میں ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے، جن میں ہزاروں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کردیا گیا تھا۔ بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اس وقت کے وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ، شیو سینا کے سربراہ بال ٹھاکرے اور ایل کے ایڈوانی سمیت سینکڑوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جن کا آج تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ آج چوبیس سال گزرنے کے باوجود مسلمان انصاف کیلئے بھارتی عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹا رہے ہیں-

 

ٹیگس