ہندوستان: مسلم وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات
Jan ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۸ Asia/Tehran
ہندوستان میں مسلمانوں کے ایک وفد نے کل نئی دھلی میں اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے انھیں اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات پیش کئے۔
تقریبا دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں مسلم وفد نے آثار قدیمہ کے تحت ملک کی تاریخی 172 مساجد کو کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے چیف امام الیاسی نے کہا کہ ھم نے وزیراعظم سے 5 اہم مطالبات کئے جن میں اسلامک بینکنگ کے نفاذ اورآثار قدیمہ کی تاریخی 172 مساجد کی بحالی جیسے مطالبات شامل تھے۔
ملاقات کے بعد وزیرمملکت برای اقلیتی امورمختارعباس نقوی نے کہا یہ بہت اچھی ملاقات تھی جس میں اقلیتوں کے بہت سے مسائل پر گفتگو ہوئی۔