ہندوستان:جے للتا کی موت کی تحقیقات
تمل ناڈو کے سبکدوش ہونے والے وزیراعلی پنيرسیلوم نے جے للتا کی موت کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
تمل ناڈو کے سبکدوش ہونے والے وزیراعلی پنيرسیلوم نے جے للتا کی موت کے معاملے میں ریٹائرڈ جج کی ایک ٹیم کے ذریعے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کہا مجھے زبردستی ہٹایا گیا ہے۔
وزیراعلی کے عہدے سے استعفی کے بعد اے پنیر سیلوم نے ششی کلا کے خلاف بغاوتی تیور دکھانے شروع کر دیئے ہیں۔ پنیر سیلوم کا کہنا ہے کہ ششی کلا کے وزیراعلی بننے سے انا ڈی ایم کے کی بنیاد گرنے لگی ہے۔ پنیر سیلوم نے کہا کہ میں نے جے للتا کی بھرپور خدمت کی۔ میں ان کا بے حد قریبی رہا، اسی لئے انہوں نے مجھے یہ ذمہ داری سونپی تھی۔ ان کے انتقال کے بعد اب سب کچھ بدل گیا ہے۔
میں نے وزیر اعلی کے عہدے سے استعفی سے پہلے تقریبا دو گھنٹے تک ششی کلا سے بات چیت کی تھی۔ اس کے بعد مجھے ایک کاغذ پر دستخط کرنے پر مجبور کیا گیا۔ میں نے اپنا کام ایمانداری اور صاف گوئی سے کیا۔ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا کہ ششی کلا وزیر اعلی بننے کے لئے اتنی جلد بازی میں کیوں ہیں؟ وہ تمل ناڈو کے سیاسی حالات بالکل نہیں سمجھتیں۔
واضح رہے کہ پنيرسیلوم نے الزام لگایا تھا کہ جب جے للتا کی حالت بہت خراب تھی تب انہیں اماں سے ملنے نہیں دیا گیا۔ اس کے علاوہ یہ بھی الزام لگایا کہ انہیں خزانچی کے عہدے سے زبردستی ہٹایا گیا۔