Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • ہندوستان: تمل ناڈو کی ممکنہ وزیراعلی مجرم قرار

سپریم کورٹ نے آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ اثاثہ رکھنے کے معاملے میں تمل ناڈو کی سابق وزیراعلی آنجہانی جے للتا کی معاون وی کے ششی کلا کو آج مجرم قرار دیا۔

جسٹس پی سی گھوش اور جسٹس امیتابھ رائے کی بنچ نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے محترمہ ششی کلا اور دیگر کو مجرم گردانا۔ کورٹ نے انا ڈی ایم کے کی جنرل سکریٹری ششی کلا کو فوری طور پر خودسپردگی کرنے کا حکم دیا۔

ذیلی عدالت نے جے للتا، ششی کلا اور دو دیگر کو مجرم قرار دیتے ہوئے چار سال قید کی سزا سنائی تھی جسے کرناٹک ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا تھا۔اس کے خلاف کرناٹک حکومت اور دیگرعرضی گذاروں نے عدالت عظمی کا دروازہ كھٹكھٹايا تھا۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے ساتھ ہی محترمہ ششی کلا کا سیاسی کریئر تقریباً ختم ہو گیا ہے کیونکہ سزا پوری کرنے کے 10 سال بعد تک وہ الیکشن نہیں لڑ پائیں گی۔

 

ٹیگس