Feb ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • دہلی سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا فیصلہ

دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے کل2005میں ہندوستان کے دارالحکومت دہلی کو دہلادینے والے سلسلہ وار بم دھماکہ کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے آج اپنے فیصلے میں ان دھماکوں کے لئے طارق احمد ڈار کو دس سال قید کی سزا سنائی جب کہ دیگر دو ملزموں محمد حسین فاضلی اور محمد رفیق شاہ کوعدم شواہد کی بنا پربری کردیا۔

دیوالی سے ایک روز قبل 29اکتوبر 2005 کو تین مختلف مقامات پردھماکے ہوئے تھے جن میں مجموعی طورپر62 افراد ہلاک اور210 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

دریں اثنا یہاں ایک حلقے نے عدالت کے اس فیصلے کو دہلی پولیس کے لئے زبردست دھچکا قرار دیا ہے۔ پولیس کسی بھی ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور ملک سے بغاوت جیسے الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہےاور ڈار کو بھی صرف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملو ث ہونے کا قصور وار مانا گیا ہے۔ جس میں زیادہ سے زیادہ دس سال کی سزا کا التزام ہے۔ اس لئے عدالت نے اسے فوراً رہا کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ معاملے کے دو دیگر ملزمین کو تمام الزامات سے بری کردیا۔

 

ٹیگس