Feb ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • آر ایس ایس پردہشت گردی پھیلانے کا الزام

کانگریس پارٹی کے رہنما دگ وجے سنگھ نے کہا ہے کہ آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلاتا اور بم بنانے کی ٹریننگ دیتا رہا ہے ۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے سادھوی پرگیہ کے معاملے پر آر ایس ایس پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ہمیشہ سے دہشت گردی پھیلاتا رہا ہے اور بم بنانے کی ٹریننگ بھی دیتا رہا ہے اس لئے آر ایس ایس چاہتا ہے کہ ان جیسے لوگوں کو چھوڑ دیا جائے ۔ یہی وجہ ہے کہ سرکاری ایجنسیاں عدالت میں اپنے سابقہ موقف سے منحرف ہورہی ہیں۔

دگ وجے سنگھ نے وزیراعظم مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےواضح طور پر کہا کہ وزیراعظم اب اتنے بے بس ہو گئے ہیں کہ لوگوں سے خود کو پیٹنے کی اپیل کر رہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنے وعدے پورے نہیں کر پائے ہیں ، اسلئے اس طرح کی زبان کا استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹ بندی کو لے کر وزیراعظم پوری طرح ناکام رہے ہیں اور نوٹ بندی کا فائدہ صرف امیروں کو ہوا ہے جبکہ غریبوں کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 

ٹیگس