Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
  • اجمیردرگاہ بم دھماکہ کیس کا فیصلہ، تین ملزم، مجرم قرار دیے گئے

اجمیردرگاہ بم دھماکہ کیس میں عدالت نےسنیل جوشی ، بھاویش اور دیویندر گپتا کو مجرم قرار دیا ہے۔

راجستھان کے اجمیر درگاہ بم دھماکہ کیس میں دس سال بعد کل بدھ کو فیصلہ آیا۔ پہلے کورٹ کو 25 فروری کو فیصلہ سنانا تھا لیکن بڑا فیصلہ ہونے کی وجہ سے جج دنیش گپتا نے اسے 8 مارچ کے لئے ملتوی کر دیا تھا۔ عدالت نے سنیل جوشی، بھاویش اور دیویندر گپتا کو مجرم قرار دیا جبکہ دیگر ملزموں کو بری کر دیا، جن میں سوامی اسیما نند بھی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ سوامی اسیما نند کو اس دھماکہ کا ماسٹر مائنڈ بتایا جا رہا تھا۔ عدالت ان مجرماوں کو 16 مارچ کو سزا سنائے گی۔

خیال رہے کہ اجمیر درگاہ شریف میں 11 اکتوبر2007 کی شام 6:15 بم دھماکے کے ذریعے افطار کرنے والے عقیدت مندوں کو نشانہ بنایا کیا گیا تھا جس سے 3 افراد جاں بحق اور15 زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کے لئے درگاہ میں دو ریموٹ کنٹرول بم نصب کئے گئے تھے۔

ٹیگس