Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۱ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 3 افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاج حالات کشیدہ

کشمیر میں تین افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع پلوامہ میں جمعرات کو ہونے والے ایک مسلحانہ تصادم اور تصادم کے مقام پر مقامی لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین ہونے والی جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ ہندوستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے 2 کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے اور ایک سولہ سالہ کمسن طالب علم ہے۔

مسلحانہ تصادم والے علاقہ ’پدگام پورہ‘ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ بنی ہوئی ہے اور احتجاجی مظاہرین اورسیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں کو روکنے کے لئے پورے ضلع پلوامہ میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے احتیاطی اقدامات کے طور پر وسطی کشمیر کے بڈگام اور جموں خطہ کے بانیہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل کردی ہے۔

ٹیگس