Mar ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۹ Asia/Tehran
  • پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام کے مابین رابطہ

پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام کے مابین ہونے والے رابطے میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دعووں کو مسترد کردیا۔

پاکستانی اور ہندوستانی فوجی حکام کا ہاٹ لائن پررابطہ ہوا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبۂ رابطہ عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے ہندوستانی دعوے کومسترد کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں پاکستان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ اگردہشتگردوں کی نقل و حرکت سے متعلق ہندوستان کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پاکستان کو پیش کرے۔

دوسری جانب ہندوستانی فوج کے صدر دفتر کے فوجی آپریشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ آج ہاٹ لائن پر پاکستانی ہم منصب سے کنٹرول لائن پر جاری دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے سلسلے میں بات چیت کی اور ان سے پاکستان میں دہشت گردی کے کیمپوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گيا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان ایک دوسرے پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہیں۔

ٹیگس