Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان نے پاکستان کے سامنے شہریوں کی گمشدگی کا مسئلہ اٹھایا

ہندوستان نے پاکستان میں اپنے سجادہ نشین سمیت دو شہریوں کے لاپتہ ہونے پر احتجاج کیا ہے۔

ہندوستان نے پاکستان کے سامنے ایک ہندوستانی سجادہ نشین سمیت اپنے دو شہریوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

ہندوستان کی وزیر خارجہ سشما سوراج  نے اپنےٹوئٹ میں اس معاملے کو پاکستانی حکومت کے سامنے اٹھاتے ہوئے پاکستان میں ان دونوں ہندوستانی شہریوں کے بارے میں تازہ صورت حال سے آگاہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ہندوستان نے دعویٰ کیا ہے کہ درگاہ نظام الدین اولیاؒ سے تعلق رکھنے والے دو علمائے کرام آصف نظامی اور ناظم نظامی دورہ پاکستان کے دوران لاپتہ ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ دونوں علماء اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے لئے چند روز قبل پاکستان گئے تھے۔

خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ایک عالم کراچی سے جبکہ دوسرے لاہور سے لاپتہ ہوگئے۔

ٹیگس