Mar ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  • کشمیر میں ہڑتال اورتلاشی مہم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کی۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم شروع کی۔ جبکہ تلاشی مہم اور محاصرے کے دوران گولياں چلنے کی آوازیں بھی سنائی دیں۔

 دوسری جانب جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان علاقوں میں پیر کے روز دو مقامی عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی جس کے دوران سیکورٹی فورسز اور احتجاجیوں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

 

ٹیگس