Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۰ Asia/Tehran
  • افریقی ممالک کے سفیروں کے بیان پر ہندوستانی وزیر خارجہ کا اعتراض

ہندوستان کی وزیر خارجہ نے نئی دہلی میں افریقی ممالک کے سفیروں کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوئیڈا میں بعض افریقی شہریوں پر ہونے والا حملہ نسل پرستانہ نہیں تھا۔

 ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک بیان مین نئی دہلی کے مضافاتی شہر نوئیڈا میں بعض افریقی شہریوں پر ہونے والے حملے کے نسل پرستانہ ہونے پر مبنی افریقی ممالک کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان، بیرونی ممالک کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کا پابند ہے-

افریقی ممالک کے سفیروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کے اپنے شہریوں پر ہونے والے حملوں کو نسل پرستانہ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نئی دہلی کی حکومت، ابھی تک ہندوستان میں افریقی شہریوں کو ہراساں کرنے اور ان پر نسل پرستانہ حملوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے-

ہندوستان اور افریقی ممالک کے درمیان کشیدگی کا آغاز، ایک سترہ سالہ افریقی نوجوان کی منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہلاکت اور نوئیڈا کے عوام کی جانب سے افریقی شہریوں پر حملے کے بعد سے ہوا ہے-

  نوئیڈا کے عوام کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں رہنے والے افریقی نوئیڈا کے نوجوانوں کو منشیات فراہم کرتے ہیں-

 مئی دو ہزار سولہ میں میں بھی کانگو کا ایک شہری جنوبی دہلی میں قتل کر دیا گیا تھا-

ٹیگس