Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۲ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرارداروں میں مضمر

مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم نے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل اقوام متحدہ کی قرارداروں میں مضمر قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ قانونی و آئینی سطح پر مسئلہ کشمیر ایک بین الاقوامی تنازعہ ہے جسے حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے نو اور بارہ اپریل کو دی گئی ہڑتال کال کی حمایت کی ہے۔

 

ٹیگس