Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • بابری مسجد کے انہدام کا معاملہ، بی جے پی لیڈروں پر مقدمہ چلانے کا حکم

ہندوستانی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں بی جے پی کے اہم رہنماؤں پر مقدمہ چلانے کا حکم دے دیا ہے

ہندوستانی سپریم کورٹ نے ایودھیا میں بابری مسجد انہدم کیس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت بارہ رہنماؤں کے خلاف مجرمانہ سازش کا مقدمہ چلانے کا آج حکم دیا۔جسٹس پناکی چندر گھوش اور جسٹس روہگٹن ایف نریمن کی بنچ نے اس معاملے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی اپیل قبول کرتے ہوئے یہ فیصلہ صادر کیا ہے ۔ بینچ کی جانب سے جسٹس نریمن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا، ’’ہم الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سی بی آئی کی اپیل قبول کرتے ہیں اور اس سلسلے میں کچھ ہدایات جاری کرتے ہیں‘‘۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی کلیان سنگھ کے خلاف فی الحال الزام طے نہ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چونکہ کلیان سنگھ گورنر کے عہدے پر فائز ہیں اس لئے فی الحال ان کے خلاف الزام طے نہ کیا جائے ۔

ٹیگس