Apr ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
  • کشمیر میں دو ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکے ضلع بڈگام میں ہفتہ کی شام سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بڈگام کے حیات پورہ نامی گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر 53 راشٹریہ رائفلز (آر آر)، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے مذکورہ گاؤں میں مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ حیات پورہ کے مکینوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کا بہانہ بنا کر علاقے کا محاصرہ کیا جس کے دوران اہلکاروں اور علاقہ کے مکینوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور 2 نوجوان فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت یونس مقبول غنی کے نام سے ہوئی ہے جب کہ دوسرے کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

واضح رہے کہ کشمیر میں حالات 8 جولائی 2016 کواس وقت خراب ہو گئے جب حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ اس طرح گزشتہ 9 ماہ سے وادی میں اب تک 150 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

ٹیگس