May ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
  • قیام امن حکومت کی پہلی ترجیح: ہندوستان

ہندوستان نے کہا ہے کہ کشمیر میں امن قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ہندوستان کے وزیردفاع ارون جیٹلی نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امن کے قیام کوحکومت کی ترجیح قرار دیا اور کہا کہ کشمیر میں امن قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ کچھ علاقوں اور جنوبی کشمیر میں مسائل ہیں تاہم اس کے برعکس سرینگر پرامن ہے۔ ارون جیٹلی نے دہشتگردی کو ہندوستان اور کشمیر کے استحکام کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بندوق اور تشدد کا راستہ اختیار کرکے فوج اور شہریوں کو مارتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستان کے وزیردفاع نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ کشمیر کے لوگ پرامن زندگی گزاریں اورامن کا قیام ہماری ترجیح ہے۔ واضح رہے کہ 8 جولائی 2016 کے بعد سے اب تک ہزاروں کشمیری جاں بحق، زخمی اور گرفتار ہوئے ہیں۔

ٹیگس