May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل پر تاکید

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر ایک سنگین اور سُلگتا ہوا مسئلہ ہے اور اس کو تیز طرار بیان بازیوں سے حل کیا جانا ممکن نہیں ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے ۔ انہوں نےہندوستان کے وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ، امیت شاہ اور نرمل سنگھ کے کشمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ردّعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک سنگین مسئلہ ہے اس لئے اس پر تند و تیز قسم کے بیانات نہیں دینا چاہئے۔

سید علی گیلانی نے  کہا کہ ستر سال مکمل ہوگئے، لیکن زمینی حقائق میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ ہر سال کے ساتھ یہ مسئلہ زیادہ سنگین نوعیت اختیار کرتا گیا اور آج کشمیر کی جو صورتحال ہے، وہ سب کے سامنے ہے۔

 

ٹیگس