May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • بابری مسجد انہدام معاملے میں اہم ملزمان عدالت میں پیش

ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام معاملے میں بی جے پی کے سینیئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی اور اوما بھارتی سمیت معاملے کے گیارہ ملزمان منگل کو لکھنئو میں سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ میں حاضر ہوئے

لکھنئو سے ہمارے نمائندے نے خبردی ہے کہ بابری مسجد انہدام کیس میں بی جے پی کے سینئیرلیڈروں سمیت گیارہ ملزمان عدالت میں حاضر ہوئے جس کے  بعد سبھی کو نجی مچلکے پر ضمانت مل گئی -  البتہ سی بی آئی کی اسپیشل کورٹ نے الزامات خارج کرنے کی درخواست پراپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے- واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی عدالت کو حکم دیا تھا کہ وہ  بی جے پی کے ان لیڈروں پر بابری مسجد گرانے کی سازش رچنے کا الزام طے کرے - سپریم کورٹ نے ساتھ ہی یہ بھی کہا تھا کہ اب کسی طرح کی چھوٹ یا سماعت کو ملتوی کرنے کی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی  -

ٹیگس