Jun ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر ہند و پاک کے مابین قابل حل

ہندوستان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر قابل حل ہے اور اسے مذاکرات کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ ہندوستان اور پاکستان مل کر حل کریں گے، پاکستان اور ہندوستان کے درمیان بات چیت میں تیسرا فریق قبول نہیں۔ پاکستان کے ساتھ تمام معاملات بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان سے تعلقات میں اتارچڑھاؤ رہا ہے، لیکن بات چیت کے لئے تیارہیں۔ لیکن دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتی۔ پٹھان کوٹ واقعہ، پاکستان نے جے آئی ٹی بھیجی،ہم نے تعاون کیا۔

سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ ماحول چاہتے ہیں۔ مودی نے حلف برداری تقریب میں نوازشریف کو شرکت کی دعوت دی۔ نریندرمودی نے لاہورجاکر آوٹ آف دی باکس پہل کی۔ نریندرمودی کا لاہورجانا خیرسگالی کا پیغام تھا،ایسی چیزیں یاد رہ جاتی ہیں۔ کوئی سوچ نہیں سکتا مودی نوازشریف کے ایک بلاوے پر کابل سے لاہور چلے جائیں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کی ملاقات کے کوئی امکانات نہیں ہیں اور نہ ہی آستانہ میں مودی اور نوازشریف کی کوئی ملاقات پہلے سے طے ہوئی ہے۔

 

ٹیگس