Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۴ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال: دو افراد کی  ہلاکت کے بعد سخت کشیدگی

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے دارجلنگ علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور پرتشدد واقعات میں میں آج مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد گزشتہ رات سے اب تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو چکی ہے۔

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پرتشدد واقعات میں آج مزید دو افراد کی ہلاکت کے بعد اس علاقے میں حالات سخت کشیدہ ہو چکے ہیں اور مشتعل ہجوم نے ایک پولیس چوکی کو آگ لگا دی۔ مظاہرین نے پولیس پر پتھراو کیا اور حالات کو قابو میں لانے کے لئے پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے داغے اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ انتظامیہ نے صورتحال کے پیش نظر اضافی سیکورٹی دستوں کو تعینا ت کیا ہے۔

ٹیگس