ہندوستان; سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد جاں بحق
Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستانی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد جاں بحق ہوگئے۔
آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 58 اضلاع جبکہ صرف آسام میں ہی 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔
زیر آب آنے سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔ اور کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔