بدعنوانی پرمودی کے قول و فعل میں تضاد: کانگریس
Aug ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۴ Asia/Tehran
ہندوستان کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے کہا ہے کہ مودی سرکار ناکام ہو گئی ہے۔
کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے نئی دہلی میں کل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ پر مودی نے بڑی بڑی باتیں کی تھیں لیکن ان کے دعوے بیکار ثابت ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی کے قول اور فعل میں فرق ہونے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی روکنے میں وہ ناکام ثابت ہو رہے ہیں لہذا اس معاملے پر درس دینے کے بجائے انہیں بدعنوان لوگوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ بدعنوانی ختم کرنے کی بات کرنے والی مودی حکومت نے بدعنوانی روکنے کے لئے کانگریس حکومت کے ذریعہ تیار کئے گئے وہسل بلوور قانون کو ہی کمزور کرنے کا کام کیا ہے۔