Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ہندوستان: علماء کا حافظ محمد سعید کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ

ہندوستان کے 1000سے زائد علماء نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان علماء کا کہنا ہے کہ حافظ سعید ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ ہیں اور ہندوستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

ہندوستانی علماء نے یہ مطالبہ منظور کی گئی ایک قرارداد میں کیا جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی برائے انسداد دہشتگردی کو بھیجا گیا۔

قرارداد پیش کرنے والے مذہبی اسکالر عبدالرحمن انجاریہ اسلامک ڈیفنس سائبر سیل نامی این جی او کے سربراہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید اور ان کی تنظیم عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔ اور وہ ہندوستان کو اپنا دشمن کہتے ہیں لیکن دراصل وہ خود امن و انسانیت کے دشمن ہیں۔

 واضح رہے کہ اس قرارداد کی منظوری ہندوستان کے ایک بڑے مدرسے میں دی گئی اور 1000سے زائد علماء نے اس پر دستخط کئے ہیں۔

 

ٹیگس