Aug ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: سیلاب سے تین سو جاں بحق

ہندوستان کی شمال اور شمال مشرقی ریاستوں میں سیلاب کا قہر جاری ہے اور اب تک اس ملک میں سیلاب سے تقریبا تین سو افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ہندوستان کی ریاستوں مشرقی اتر پردیش، بہار، آسام، مغربی بنگال اور تریپورہ میں سیلاب سے لاکھوں ہیکٹر فصل کا نقصان ہوا ہے۔ جبکہ زیادہ تر نقصان بہار میں ہوا ہے۔

دوسری جانب نیپال سے پانی چھوڑے جانے سے اترپردیش کے ضلع سدھارتھ نگر میں راپتی، ​​بوڑھی راپتی، کوڑا اور گھوگھي ندیوں اور جمار نالے کی طغیانی نے تباہی مچا رکھی ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بوڑھی راپتی ​​ندی خطرے کے نشان سے 3 میٹر اوپر، راپتی ​​70 سینٹی میٹر اوپر، کوڑا نڈی 1 میٹر اوپر اور گوگھی ندی 65 سینٹی میٹر اوپر بہنے سے ضلع کے باسي، اٹوا، ڈومریا گنج ، شہرت گڑھ اور نوگڑھ تحصیل کے 500 سے زیادہ گاؤں سیلاب کی زد میں آ گئے ہیں جہاں ڈھائی سو سے زیادہ گاؤں سیلاب کے پانی سے چاروں طرف سے گھرے ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ راپتی ​​ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ سے ضلع میں سیلاب کی حالت اور بگڑنے کا خدشہ ہے۔

 

ٹیگس