Oct ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۰ Asia/Tehran
  • کشمیر: بی ایس ایف کیمپ پرحملہ 2  حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار زخمی

سری نگر میں بی ایس ایف کیمپ پر حملے میں 2 حملہ آور ہلاک اور3 بی ایس ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مضافاتی علاقہ ہمہامہ میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع 182 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کیمپ پرمنگل کی علی الصبح 4 مسلح افراد پر مشتمل ایک گروپ نے حملہ کیا اور کیمپ کے اندر داخل ہونے میں کامیابی حاصل کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق طرفین کے مابین شدید گولہ باری میں تاحال 2 عسکریت پسند ہلاک جبکہ بی ایس ایف کے 3 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ احتیاطی اقدامات کے طور پرایئرپورٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ کیمپ کے اندر طرفین کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آپریشن کی مانیٹرنگ کے لئے سینئر سیکورٹی عہدیدار از خود وہاں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کے لئے شروع کردہ آپریشن میں ریاستی پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کے اہلکار مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔

کالعدم تنظیم جیش محمد نے سری نگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک واقع 182 بٹالین بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

 

ٹیگس