ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جھڑپ
ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی سیکورٹی اہلکاروں نے ایک عسکریت پسند کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے دعوی کیا ہے کہ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی فائرنگ میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گيا۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ضلح بڈگام کے بیرواہ علاقے میں پیش آیا جہاں ہندوستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ایک عسکریت پسند کے روپوش ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر آپریشن شروع کر دیا گيا جس کے بعد روپوش عسکریت پسند نے اچانک باہر نکل کر سیکورٹی اہلکاروں کی طرف اندھادھند فائرنگ شروع کر دی تاہم سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں وہ ہلاک ہو گيا۔
دوسری جانب ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا۔