May ۳۱, ۲۰۱۸ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں جھڑپ 2 ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی ہے۔

ہندوستان کے زیر انتظام شمالی کشمیر کے ہنداڑہ علاقے کے قاضی آباد جنگلوں میں عسکریت پسندوں اور فوجی اہلکاروں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے جنگل میں ہونے کی وجہ سے جنگل کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن کیا گیا اور فائرنگ کا سلسلہ دونوں جانب سے  شروع ہوا جس کے نتیجے میں 2 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے پورے جنگل کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

ٹیگس