پاکستان و ہندوستان کے مابین مذاکرات
پاکستان و ہندوستان کی طرف سے گزشتہ کچھ دنوں سے سرحد پر کی جارہی جنگ بندی کی خلاف وزی کے واقعات کے بعد دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز نے امن بحالی کے اقدامات پربات چیت کی۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کی آکٹرائے چوکی پر دونوں ممالک کے سرحدی محافظین کے مابین شام ساڑھے پانچ بجے سیکٹر کمانڈر سطح کی بات چیت ہوئی جس میں سرحد پر امن اور دوستانہ ماحول قائم رکھنے کے بارے میں تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقوں نے امید ظاہر کی کہ اس بات چیت سے سرحد پر فائرنگ سے پاک و ہند کے مابین جنگ بندی کی خلاف ورزی کی روک تھام میں مدد ملے گی جس سے دونوں طرف سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے مقامی لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں گی۔
دونوں ملکوں کے کمانڈروں کے مابین اتفاق رائے ہوا کہ وہ اعتماد بڑھانے کے لئے ہر سطح پر بات چیت جاری رکھیں گے جبکہ سیکٹر کمانڈر سطح کی اگلی بات چیت 21جون کو ہوگی۔
خیال رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فوجی آپریشن ڈائریکٹر جنرلوں کی بات چیت میں گزشتہ 29مئی کو 2003کے جنگ بندی معاہدے کو نافذ کرنے پر اتفاق ہوا تھا لیکن اس کے باوجود دونوں ملکوں کے مابین گزشتہ کچھ دنوں سے زبردست فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ہونے والی فائرنگ میں دونوں ملکوں کی سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی بڑے پیمانے پر ہلاہتیں ہوئیں اور سرحدی رہائشی علاقوں میں بھی کافی نقصان ہوا ۔