Sep ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • رافیل معاملہ ملک کے ساتھ دھوکہ: راہل گاندھی

ہندوستان کی کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں وزیر اعظم مودی نے اقربا پروری کی ہے۔

کانگریس  کے صدر راہل گاندھی نے اس ملک کے وزیراعظم نریندرمودی پر رافیل سودامعاملہ میں ملک کے ساتھ دھوکہ دینے اور فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ فرانس کے سابق صدر نےانکشاف کیاہے کہ رافیل جنگی طیارہ سودے میں نریندرمودی  نےخاموشی سے اپنے چہیتے دوالیہ صنعتکار کو کیسے فائدہ پہنچایاہے ۔

راہل گاندھی نے ٹوئیٹ کیا،"وزیراعظم نے خاموشی سے رافیل جنگی طیارے کا سوداکیاہے اور اسے تبدیل کیاہے ۔

فرانسوااولاند کا شکریہ جن کے انکشاف سے ہمیں اب پتہ چلاکہ انھوں نے ذاتی طورپر اربوں ڈالر کا ٹھیکہ دوالیہ ہوچکے انل امبانی کودیا۔وزیراعظم نے ملک کو دھوکہ دیاہے ۔انھوں نے فوجیوں کے خون کی بے حرمتی کی ہے ۔"

واضح رہے کہ فرانسیسی ویب سائٹ ’میڈیا پارٹ ‘میں شائع ایک رپورٹ میں مسٹر اولاند کے حوالہ سے کہاگیاہے کہ رافیل سودے کے لیے ہندوستان کی طرف سے ہی ریلائنس کے نام کی تجویز پیش کی گئ تھی اور طیارہ بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے پاس ریلائنس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں تھا۔

مسٹر اولاند نے الزام لگایاہے کہ اس سودے میں ہندوستانی صنعتکار انل امبانی کی ریلانئس ڈیفنس انڈسٹریز کے نام کی تجویز حکومت ہند کی طرف سے ہی پیش کی گئی تھی ۔

 

ٹیگس