Oct ۲۱, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  •   ممکنہ غیر ملکی جارحیت کی بابت مودی کا انتباہ

ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف ہر طرح کی غیر ملکی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا -

ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے آزاد ہند حکومت کی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے کبھی بھی دوسرے ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھا لیکن اگر کوئی ہندوستان کی آزادی اور اقتدار اعلی کے خلاف جارحیت کی کوشش کرے گا تو اس کو دوگنی طاقت سے جواب دیا جائے گا - ہندوستانی وزیراعظم نے کہا کہ انگریز سامراج سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے ہندوستان نے بے پناہ ترقی کی ہے- انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج ملک کی آزادی و خود مختاری کے دفاع کے لئے جدید ترین اورماڈرن ہتھیاروں سے لیس ہے-

ٹیگس