کشمیرمیں 3 عسکریت پسند ہلاک 2 فوجی زخمی
کشمیرمیں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد حالات سخت کشیدہ ہو گئے ہیں۔
ہندوستان کے زیرانتظام جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں آج صبح عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سکیورٹی فورسز نے حزب المجاہدین کے کمانڈر ظہور ٹھوکر سمیت تین عسکریت پسند وں کو ہلاک کیا ہے۔
واضح رہے کہ موسٹ وانٹیڈ عسکریت پسند ظہور ٹھوکر پہلے فوج میں تھا اور 2016 میں عسکریت پسندوں کے ساتھ شامل ہوا۔
تین کشمیریوں کی ہلاکت کے خلاف علاقہ کے نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراو کیا اس تصادم میں ایک عام شہری کی موت کی بھی خبریں گشت کر رہی ہیں۔
فی الحال علاقہ میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی اور سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے لیکن اس کے باوجود حالات کشیدہ ہیں۔