ہندوستان میں ٹرین حادثہ 7 ہلاک متعدد زخمی
Feb ۰۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran
ٹرین حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ٹرین کے کئی ڈبے ایک دوسرے کے اوپرچڑھ گئے ہیں۔
اتوار کو علی الصبح ہوئے اس ریل حادثے میں اب تک7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ ٹرین کے کئی ڈبے ایک دوسرے کے اوپرچڑھ گئے ہیں۔
ایسٹ سینٹرل ریلوے کے ترجمان راجیش کمارنے بتایا کہ اس حادثے میں ایک جنرل کوچ، ایک اے سی کوچ بی -3 اورتین سلیپرکوچ ایس -8، ایس -9 اورایس -10 کے علاوہ چار دیگر ڈبے پٹری سے اترگئے۔
اس حادثہ پربہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارنے افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثے کے بعد سے نئی دہلی گبنی روٹ پرسبھی مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔۔