Feb ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۶ Asia/Tehran
  • کشمیر میں تصادم 2 ہلاک،علاقے میں کشیدگی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں آج مزید دو کشمیری ہلاک ہوئے۔

پولیس نے آج بدھ کو کہا کہ  وسطی کشمیر کے گوپالپورہ میں عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین شبانہ معرکہ آرائی کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فورسز نے عسکریت پسندوں کی موجودگی سے متعلق ایک مصدقہ اطلاع کے بعد گوپالپورہ کا محاصرہ کیا جس کے دوران عسکریت پسندوں اور فورسز کے مابین گولیوں  کا تبادلہ ہواجس میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نوجوانوں کی ہلاکت پرضلع بھرمیں شہریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جب کہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ہندوستانی فوج اور عسکریت پسندوں کے مابین ضلع پلوامہ کے علاقے رتنی پورہ میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین خونریزتصادم آرائی میں 2فوجی اہلکار اورایک عسکریت پسند ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا تھا۔

 

ٹیگس