May ۲۹, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • چین نے کی ہندوستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے پرتاکید

چین ہندوستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے ملک کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ہندوستان میں چین کے سفیر جھاوہوئی نے کل رات نئی دہلی میں اپنی الوداعی تقریب میں غیرملکی سفارتکاروں، شہریوں اور نامہ نگاروں سے خطاب میں ہندوستان اور چین کے مابین دوستی اور تعاون کے معاہدے اور آزاد تجارتی سمجھوتہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرحد ی مسئلہ کو بات چیت سے جلد انجام پر پہنچانا اور بیلٹ اینڈ روڈ پہل (بی آر آئی) میں ہندوستان کی ترقیاتی حکمت عملی کو جگہ دینا چین کی اولین ترجیح ہے۔

جھاوہوئی کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات بلا شبہ سب سے اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین ہندوستان کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے اس ملک کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ٹیگس