May ۳۱, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم دو عسکریت پسند ہلاک

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرمیں ضلع شوپیاں کے سگن علاقے میں سیکورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے مابین تصادم دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

پولیس ذارئع کے مطابق شوپیاں کے سگن علاقے میں جمعہ کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہوئی مختصر تصادم آرائی میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے تاہم آپریشن تاحال جاری ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تصادم آرائی میں ایک پیرا کمانڈو بھی زخمی ہوا ہے۔

دریں اثنا طرفین کے درمیان تصادم آرائی شروع ہونے کے بعد نوجوان اپنے گھروں سے باہرنکل آئے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ان کی جھڑپیں شروع ہوئیں۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ اور اشک آور گیس کے گولے داغے۔

آخری اطلاعات ملنے تک طرفین کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں۔

واضح رہے کہ کل بھی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں سیکورٹی فورسز اور عسکیرت پسندوں کے درمیان تصادم میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو مسلح افراد ہلاک ہوئےتھے۔

ٹیگس