Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیرمیں تصادم دو ہلاک آپریشن جاری

ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ یہ حادثہ کوئک ری ایکشن ٹیم پر اچانک فائرنگ کے بعد پیش آیا۔

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیرکے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے مابین ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

اس واقعہ کے بعد اس علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل اتوارکوجموں وکشمیرکے پلوامہ میں نا معلوم افراد نے نیشنل کانفرنس کے لیڈر کے گھرپرگرینیڈ سے حملہ کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق گرینیڈ نیشنل کانفرنس کےلیڈر غلام محی الدین کی رہائش گاہ کی دیوارسے ٹکرا کرپھٹ گیا۔

دوسری جانب ہندوستان کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج پیر کے روز اس ملک کے زیرانتظام کشمیرکے ایک روز دورہ کے موقع پر خطہ لداخ کے سرحدی علاقوں بالخصوص سیاچن گلیشیئر جا کر سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

چند دن قبل وزیر دفاع کا عہدہ سنبھالنے والے راجناتھ سنگھ کا یہ بحیثیت وزیر دفاع پہلا دورہ کشمیرہے تاہم سابقہ حکومت میں بحیثیت وزیر داخلہ کئی مرتبہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں۔

ٹیگس