ہندوستان میں فضائی آلودگی سے لاکھوں بچے متاثر
ہندوستان میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ایک لاکھ بچوں میں سے 85 فیصد اپنی پانچویں سالگرہ نہیں دیکھ پاتے۔
ماحولیات کے میدان میں کام کرنے والا ادارہ سینٹر فار سائنس اینڈ انوائرنمنٹ (سی ایس ای) کے ذریعے منگل کو جاری ’ہندوستان کی ماحولیاتی رپورٹ 2019‘ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملک میں ہونے والی 12.5 فیصد اموات کی وجہ فضائی آلودگی ہے اور اسی وجہ سے ہر ایک لاکھ بچوں میں سے 85 کی پانچ سال کی عمر سے پہلے ہی موت ہوجاتی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہونے والی اموات میں 12.5 فیصد کی وجہ فضائی آلودگی ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گٹیریس نے بدھ کے روز عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنے پیغام میں فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال اور موسمیاتی بحران کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اینٹونیو گٹیریس نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی سے ہر سال 70 لاکھ لوگوں کی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اور اس سے بچوں کی نشو ونما کو بھی کافی نقصان پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کئی طرح کی فضائی آلودگی ’گلوبل وارمنگ‘ کا سبب بنتی ہیں جو کہ ایک بڑا خطرہ ہے۔