کشمیر میں تصادم، 4 عسکریت پسند ہلاک
Jun ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
پلوامہ کے پنجرن میں ہونے والے آپریشن میں فوج کی 44 آر آر، جموں و کشمیر کی ایس او جی نے حصہ لیا۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنجرن لاسی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات کو ہونے والے آپریشن میں چارعسکریت پسند مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں ریاستی پولیس کے دو اسپیشل پولیس آفیسرز بھی شامل ہیں جو محض چوبیس گھنٹے قبل ہتھیاروں کے ساتھ روپوش ہوکر عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرچکے تھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، علاقہ میں انٹرنیٹ کی خدمات معطل کر دی گئی اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔