Jun ۱۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • بد قسمت ہندوستانی طیارے کا تمام عملہ ہلاک

اے این- 32 طیارہ حادثے میں فضائیہ کے سبھی 13 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستان کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاست اروناچل پردیش میں 10دن پہلے حادثےکےشکار ہوئے فضائیہ کے اے این 32 طیارے کے ملبے کا پتہ لگانے کے بعد بچاؤ مہم میں لگی ٹیم کو جائے حادثے پر کوئی زندہ نہیں ملا ہے۔

فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹھ بچاؤ اہلکاروں کی ٹیم نے آس پاس کے علاقوں میں تلاشی مہم میں حصہ لیا لیکن طیارے میں سوار کوئی بھی شخص زندہ نہیں ملا ۔

تین جون کو لاپتہ ہوئے اس طیارے کے ملبے کا منگل کے روز پتہ چلا تھا۔اس کے بعد سے طیارے میں سوار فضائیہ کے 13جوانوں کی تلاش کی جارہی تھی۔

بتادیں کہ اے این 32 طیارہ تین جون کو آسام کے جورہاٹ سے چین کی سرحد کے پاس مینچکا ایڈوانسڈ لینڈنگ گراؤنڈ جارہا تھا۔ تبھی پرواز بھرنے کے تقریبا 33 منٹ بعد اس کا ریڈارسے رابطہ ٹوٹ گیا۔

اروناچل پردیش کے گھنے جنگل والے پہاڑی علاقے میں حادثے کا شکار ہوئے اے این۔32 طیارہ میں سوار سبھی 13 افرد کی موت ہوچکی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طیارے کا بلیک باکس جائے حادثہ سے مل گیا ہے اوریہ حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا۔

ٹیگس