Aug ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان کی سابق وزیر خارجہ سشما سوراج انتقال کر گئیں

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سینئر لیڈر اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کے آخری دیدار کرنے کے لئے آج صبح سے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور ان کے مداحوں کی بھیڑ پہنچ رہی ہے۔

سشما سوراج کا جسد خاکی کل رات ہی ہسپتال سے ان کی رہائش گاہ پرلا یا گیا جہاں اسے لوگوں کے آخری دیدار کے لئے رکھا گیا ہے۔

سشما سوراج کل دیر رات انتقال کرگئیں۔ وہ 67 برس کی تھیں۔ ان کے اہل خانہ میں ان کے شوہر سوراج کوشل اور ایک بیٹی بانسری سوراج ہیں۔

محترمہ سوراج کو رات تقریبا دس بجے دل کا دورہ پڑنے کےبعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پرلے کر بچانے کی کوشش کی لیکن ان کے جسم نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ ان کے گردہ کا ٹرانسپلانٹ تقریبا تین برس پہلے کیا گیا تھا۔

سشما سوراج ہندوستانی سیاست دان، سابقہ وکیل اور سابق وزیر خارجہ تھیں،سشما سوراج کو ہندوستان میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزازبھی حاصل تھا جب کہ وہ 7 بار رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں، سشما سوراج دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔

 

ٹیگس